ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال : 2سال سے فرار چھوٹاراجن کا ساتھی اُڈپی کا مکین کریمنل ونیش ممبئی میں گرفتار

اُلال : 2سال سے فرار چھوٹاراجن کا ساتھی اُڈپی کا مکین کریمنل ونیش ممبئی میں گرفتار

Sun, 06 Aug 2017 21:16:30    S.O. News Service

اُلال:6/اگست (ایس اؤنیوز)دوہرے قتل معاملے میں ضمانت پر رہا ہوکر سنوائی کے لئے پچھلے 2سالوں سے غیر حاضر رہتے ہوئے مفرور بدنام زمانہ ملزم چھوٹا راجن ساتھی کی شناخت رکھنے والے ملزم کو کوناجے پولس نے ممبئی میں اپنی تحویل میں لیتے ہوئے گرفتارکیا ہے۔

اُڈپی ، شیروا کے مکین ونیش شٹی (44)ہی گرفتار شدہ ملزم ہے۔ 2003میں سیاہ پتھر کان کنی کے مالک وینو گوپال نایک اور ان کے ڈرائیور سنتوش کو مڈیپو کے ایرا کراس پر قتل کیا گیا تھا۔ قتل معاملے کو لے کر خاتون سمیت 6ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن ضمانت پر رہاہوا ملزم 2015تک سنوائی میں حاضر ہوتارہا، اس کے بعد فرارہوئے ونیش کے خلاف وارنٹ جاری ہواتھا۔

ونیش کے خلاف ممبئی ، ڈاونگیرہ ، پونا، حیدرآباد ، منگلورو میں قتل، غیر قانونی ہتھیار ، قتل کی کوشش سمیت کئی ایک مقدمات درج ہیں، نٹوریس کریمنل ونیش ممبئی میں چھوٹاراجن کے ساتھی کے طورپر کام کرتاتھا۔ کوناجے پولس انسپکٹر اشوک اور ایس آئی سوکومار کی قیادت والی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

ممبئی میں 4قتل معاملات، غیر قانونی ہتھیار رکھے جانے کا معاملہ ، منگلورو میں 2قتل، ڈاونگیر ہ میں ڈکیتی معاملہ ، پونا کے احمد نگر میں حوالہ کے 3کروڑ روپیوں کی لوٹ معاملہ میں اہم ملزم ماناگیا ہے۔ یہ سب حالیہ دنوں میں انجام دئیے گئے معاملات ہیں۔ چھوٹاراجن کا ساتھی کہلانے والا ونیش بعد میں ہیمنت پجاری کے ساتھ بھی کئی وارداتوں کو انجام دینے کی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔


Share: